31 جنوری، 2017، 7:54 PM

امریکہ کی کئی کمپنیوں نے ڈونلث ٹرمپ کی پالیسیوں کو تباہ کن قراردیدیا

امریکہ کی کئی کمپنیوں نے ڈونلث ٹرمپ کی پالیسیوں کو تباہ کن قراردیدیا

امریکہ کی کئی بڑی کمپنیاں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہو گئیں ۔انہوں نے ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کو کاروبار کے لیے تباہ کن اور نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کئی بڑی  کمپنیاں بھی امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے خلاف ہو گئیں ۔انہوں نے ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کو کاروبار کے لیے تباہ کن اور نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔ ایپل،مائیکروسافٹ، گوگل، نیٹ فلیکس، جنرل موٹرزاور بوئنگ کے علاوہ گولڈ مین سیکس اور جنرل الیکٹرنک نے کہا ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں کمپنیاں باصلاحیت افراد کی خدمات سے محروم ہوجائیں گی جس کا اثر ان کے کاروبار پر پڑے گا۔ ادھر مشہو رکافی کمپنی ’اسٹار بکس‘ نے اپنے اسٹورز میں 10 ہزار پناہ گزینوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

News ID 1870118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha